PAKISTAN BAIT-UL-MAL Email:
info@pbm.gov.pk
Toll Free:
0800 666 66

 

PAKISTAN BAIT-UL-MAL

Press Release
22-01-2020

صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمد عارف علوی کی پاکستان بیت المال ہیڈ آفس اسلام آباد آمد

صدر مملکت جناب ڈاکٹر محمد عارف علوی کی پاکستان بیت المال ہیڈ آفس اسلام آباد آمد۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے پاورٹی ایلیویشن اینڈ سوشل سیفٹی ڈویژن ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور سیکرٹری علی رضا بھٹہ نے صدر مملکت ڈاکٹر محمد عارف علوی کا استقبال کیا۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی نے صدر مملکت کو پاکستان بیت المال کے جاری پروگرام، کارکردگی، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق مستقبل کے لائحہ عمل بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے پاکستان بیت المال سے مستفید ہونے والے سائیلین کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد، وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان بھی موجود تھے۔ یہ کسی بھی سربراہ مملکت کا بطور صدر، پاکستان بیت المال کے دفتر کا پہلا دورہ تھا۔