آج پاکستان بیت المال ہیڈ آفس میں منیجنگ ڈائریکٹر سید طارق محمود الحسن نے مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملاقات کی جن میں میڈیا کے ایکسپرٹس بھی شامل تھے۔ منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان بیت المال کے کام اور پراجیکٹس کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی اور ادارے کی ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور دیگر سوشل سیکٹر کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تاکہ بیت المال کے پراجیکٹس کے بارے عوام الناس کو موثر آگاہی دی جا سکے۔ ملاقات کرنے والوں میں سید جاوید اقبال بخاری، رانا رضوان ارشد، نعیم ملک، عمر شبیر گھمن، علی احمد، ایاز اکبر یوسف زئی، لیاقت علی اور محمد شفیق شامل تھے۔
|