Press Release
29-02-2024

ممبر پاکستان بیت المال بورڈ سندھ اور ممبر قومی اسمبلی مسرت طارق میہسر صاحبہ نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سید طارق محمود الحسن سے انکے کے آفس میں ملاقات کی اور انھیں ان کی تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انھوں نے ایم ڈی کو ثقافتی سندھی اجرک اور کیپ کا تحفہ بھی دیا۔ مسرت طارق نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی قیادت میں بیت المال کا ادارہ مزید بہتری اور ترقی کی منازل طے کرے گا اور انھیں یقین دلایا کہ ادارہ جاتی اصلاح کیلئے بیت المال بورڈ ان کی بھرپور معاونت کرے گا۔