PAKISTAN BAIT-UL-MAL Email:
info@pbm.gov.pk
Toll Free:
0800 666 66

 

PAKISTAN BAIT-UL-MAL

Press Release
09-10-2021

ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر کا گورنر بلوچستان،سینٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ساتھ کوئٹہ سول ہسپتال کا دورہ اور زلزلہ زدہ علاقوں سے ائیر ایمبولینس کے ذریعہ منتقل کیے گے شدید زخمی مریضوں میں امدادی چیک تقسیم کئے.

ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے سول ہسپتال ٹراما سینٹر، سرجیکل و دیگر وارڈز میں ہرنائی زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ، ممبر بورڈ بیت المال کلثوم کاکڑ اور چیئرمین ہلال احمر سوسائٹی بلوچستان عبدالباری بڑیچ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ زلزلہ میں زخمی ہونے والوں کے لیے چیکس بھی تقسیم کیے۔