Press Release
05-03-2024

اسلامی ممالک میں پاکستان بیت المال کی سماجی خدمات کو اجاگر کرنے اور ملک کے دکھی اور محروم افراد کی زندگیوں میں خوشی اور بہتری لانے کے لیے ادارے کے ساتھ شراکت داری کے فروغ کے لیے ملک کی نامور مذہبی شخصیت مولانا طاہر محمود اشرفی کواعزازی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔ایم۔ڈی پاکستان بیت المال سیّد طارق محمود الحسن نے پاکستان کے مسلم دنیا کے ساتھ بہترین تعلقات استوار کرتے ہوئے باہمی ہم آہنگی، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے پر مولانا طاہر محمود اشرفی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اسلامی ممالک کے لیے پاکستان بیت المال کا سفیر بننے پر مبارک باد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں ملک میں بسنے والے غربت کے ستائے ہوئے مجبور افراد کی خدمت کے ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا۔